تازہ ترین

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

ہتھنی کی وائرل ویڈیو نے سب کو رُلا دیا

بھارت میں ہتھنی کی اپنے مردہ بچے کی لاش کو اٹھا کر لے جانے کی ویڈیو نے سب کو رُلا دیا۔

بھارتی ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں چائے کی پتی کے باغات سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک ہتھنی اپنے مردہ بچے کی لاش کو سونڈ کے ذریعے اٹھا کر لے جارہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہتھنی اپنے مردہ بچے کی لاش کو سونڈ کی مدد سے اٹھا کر متعدد ہاتھیوں کے جھنڈ میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہی ہے۔

ہاتھی کا بچہ جمعے کے روز چنمبھاتی کے باغات میں ہلاک ہوا جسے اس کی ماں ہاتھیوں کے جھنڈ میں تقریباً 7 کلومیٹر دور امباری کے باغات میں لے گئی جہاں اسے جھاڑیوں میں چھوڑ دیا۔

محکمہ جنگلات کے حکام جمعے کی شام کو ہی اس مقام پر پہنچے جہاں ہاتھی کے بچے کی لاش کو چھپایا گیا تھا تاہم وہاں ہاتھی کے بچے کی لاش ملی اور نا ہی ہاتھی نظر آئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہاتھی کے بچے کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم حکام معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس حوالے سے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھی اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں ایک صارف نے لکھا کہ ’ماں کی اپنے بچے سے محبت کا کبھی موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ویڈیو دیکھ کر آنکھیں نم ہوگئیں۔‘

Comments