بھارت کے ایک سرکاری اسپتال میں نرسز نے مریضوں کی خدمت کے بجائے وارڈ میں کرسمس کی تقریب منعقد کی اور ڈانڈیا ڈانس کیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری اسپتال میں نرسز کی جانب سے ڈانس کا یہ واقعہ تلنگانہ کے جگتیال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال میں پیش آیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نرسز ڈانڈیا کے لئے استعمال ہونے والی چھوٹی لاٹھیاں اُٹھائے ایک گانے پر رقص کرنے میں مصروف ہیں۔
اس واقعہ کی اطلاع پر جب میڈیا وہاں پہنچا تو نرسز نے ان کو دیکھ کرڈانس کو روک دیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ تقریب مریضوں کے روم سے متصل کمرہ میں منعقد کی گئی۔آرایم او اسپتال نے اس واقعہ کو چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ہی اس کی اجازت دی تھی جبکہ ایڈیشنل کلکٹرنے معاملے کی تحقیقات کا حکام دے دیا ہے۔
اس سے قبل ایک افسوسناک واقعہ برازیل میں پیش آیا جہاں کچھ خواتین رقص کرتے ہوئے اچانک گڑھے میں جاگریں جس کی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین گروپ بنا کر ڈانس کرنے میں مصروف ہیں لیکن اسی لمحے اچانک زمین پر گڑھا پڑا اور سبھی اس میں جاگریں۔
رپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والی خواتین کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔بعدازاں طبی امداد دینے کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔