تازہ ترین

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

کوے کی چالاکی دیکھ کر لوگ حیران، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں کوے کی چالاکی دکھائی گئی ہے، دو کوے بلی کو تنگ کرنے کے بعد اس کا کھانا لے اڑے۔

ویڈیو آنندر مہندر نامی ٹویٹر صارف نے شیئر کی جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ٹویٹر صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یاد رکھیں اگر آپ کسی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں تو آپ ہمیشہ زیادہ موثر ثابت ہوں گے۔‘

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی سکون سے کچھ کھانے میں مصروف ہوتی ہے اتنے میں ایک کوا آتا ہے اور اس کی پشت پر مار کر بھاگ جاتا ہے۔

بلی جیسے ہی اسے پکڑنے کے لیے بھاگتی ہے تو دوسرا کوا اس کا نوالہ چھین کر رفو چکر ہوجاتا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ کوے واقعی بہت چالاک ہوتے ہیں یہ بلی کو لڑائی پر بھی اکساتے ہیں، ایک اور صارف نے ویڈیو دیکھ کر حیرانگی کا اظہار کیا۔

ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ ’بلی بے چاری سکون سے کھا رہی تھی، کوے کی چالاکی دیکھ کر یقین نہیں آرہا۔

Comments