عالمی شہرت یافتہ قوال نصرت فتح علی خان کے انتقال کے بعد موسیقی کی تاریخ میں پیش آنے والے جذباتی لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
نصرت فتح علی خان پاکستانی موسیقی کے سب سے بڑے لیجنڈ ہیں، وہ ایک سدا بہار ستارہ ہیں جسے ہر نسل کے لوگ ان کی موسیقی سے محبت کرتے ہیں۔
نصرت فتح علی خان کے انتقال کو دو دہائیوں سے زیادہ ہو گیا لیکن ان کی قوالی ہر ایک کے دلوں میں زندہ ہے، گلوکار نے قوالی، غزل اور گیت گا کر خاص پہچان بنائی۔
نصرت فتح علی خان کی وراثت کو ان کے بھتیجے راحت فتح علی خان نے جاری رکھا ہے، راحت فتح علی آج بھی اپنے چچا کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہو جاتے ہیں، راحت فتح علی خان کے چچا نے انہیں وہ موسیقی سکھائی جس سے آج شہرت کی بلندی پر ہیں۔
View this post on Instagram
تاہم معروف موسیقار راحت فتح علی خان کی اپنے چچا و عالمی شہرت یافتہ قوال نصرت فتح علی خان کے انتقال کے بعد ان کے بغیر پہلی بار اسٹیج پر پرفارم کرنے کی ماضی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں نوجوان راحت فتح علی خان کو اپنے چچا کی مشہور قوالی ’انکھیاں اوڑیک دیاں‘ گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے اور وہ اچانک گاتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرفارمنس کے دوران راحت فتح خان اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتے، ویڈیو میں پرفارم کرنے والا قوال کا گروپ بھی اپنے استاد کو یاد کر کے روتے ہوئے نظر آئے جبکہ آڈینس بھی جذباتی نظر آرہے ہیں۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نصرف فتح علی خان کے مداح بھی افسردہ ہوگئے، ایک صارف نے کمنٹ میں لکھا کہ ’ اس دن پاکستان کے ساتھ بھارت کے لوگ بھی رو رہے ہوں گے، ایک اور صارف نے لکھا کہ جب بھی اس ویڈیو کو دیکھتا ہوں تو دل روتا ہے۔