نئی دہلی: ویرات کوہلی کے انداز میں بیٹنگ کرنے والے ننھے بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے اسٹائل میں بیٹنگ کرنے والے ننھے بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چھوٹا بچہ پر اعتماد انداز میں ہر گیند پر دلکش اسٹروکس کھیل رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے کوہلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’کیا آپ اسے منتخب کرسکتے ہیں۔
ویرات کوہلی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پتا کریں اس کا تعلق کہاں سے ہے۔
جنوبی افریقہ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی بھی بچے کی بیٹںگ دیکھ کر حیران رہ گئے۔
واضح رہے کہ فاکس کرکٹ نے گزشتہ ماہ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی، ویڈیو میں بچہ انڈور پریکٹس کررہا ہے اور فرنٹ فٹ پر بغیر کسی مشکل کے اسٹروکس کھیلنے میں مصروف ہے۔
انگلش کرکٹر پیٹرسن کے انسٹاگرام پیج پر ویڈیو شیئر ہوتے ہی مشہور شخصیات شامل ہوگئیں، اداکار سدھانتھ کپور، سابق کرکٹر جیک کیلس اور سابق فٹ بالر فلپ نیول نے بھی ویڈیو پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔