تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

گھوڑے کی مالک کے تابوت پر سر رکھ کر رونے کی ویڈیو وائرل

اگر کوئی پیارا دنیا سے رخصت ہوجاتے تو آنکھیں اشکبار ہوجاتی ہیں انسان ہی نہیں جانور بھی اپنے مالک کی موت پر افسردہ ہوجاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل پر وائرل ہورہی ہیں جب وینگر دی لیما نامی شخص نیو ایئر نائٹ پر کار حادثے میں چل بسے تو دوست، اہلخانہ کے ساتھ ان کا پالتو گھوڑا بھی غمزدہ ہوگیا۔

مالک کی موت کے بعد اہلخانہ کے ساتھ گھوڑا بھی کھڑا تھا اور پھر جب اس کے سامنے اس کے مالک کا تابوت لایا گیا تو اس نے اپنے مالک کو سونگھ کر پہچان لیا۔

یہی نہیں بلکہ اس کے تابوت کے ساتھ سر لگا کر رونے لگا اور ایک آہ بھری۔

اس سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ دکھ، درد صرف انسان کو ہی نہیں ہوتا بلکہ جانوروں کو بھی محسوس ہوتا ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر 2017 میں وائرل ہوئی تھی جسے اب دوبارہ شیئر کیا گیا ہے تصویر کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں خبریں آئی تھیں کہ مشہور بھارتی سکھ گلوکار سدھو موسے والا کے انتقال کے بعد ان کے پالتو کتے بھی کھانا نہیں کھا رہے تھے۔

Comments

- Advertisement -