بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

’’چیخ چیخ کر ایک اینکر کی تو گلے کی رگ ہی پھٹ گئی‘‘ بھارتی کامیڈین کی طنزیہ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی میڈیا کی بے پرکی خبروں پر خود ان کے ملک میں مذاق اڑایا جا رہا ہے معروف کامیڈین روی گپتا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

گزشتہ ماہ 22 اپریل کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارت نے 7 مئی کی رات کو پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا جس کا پاک فوج نے دن کی روشنی میں جواب دے کر بھارت کو خاک چاٹنے پر مجبور کر دیا۔

تاہم بھارتی میڈیا حقائق کے برعکس رپورٹنگ کر کے ایک ارب سے زائد بھارتیوں کے جذبات سے کھیلتا اور انہیں بے وقوف بناتا رہا۔ بھارتی میڈیا کی منفی اور زمینی حقائق کے بالکل الٹ رپورٹنگ کا دنیا میں جو مذاق بن رہا ہے وہ الگ خود بھارت میں اب اس پر گہرا طنز کیا جا رہا ہے۔

بھارت کے مشہور کامیڈین روی گپتا کی اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں وہ گودی میڈیا پر طنز کے نشتر چلاتے ہوئے اس کو شرم دلانے کیئ کوشش کر رہے ہیں۔

روی گپتا کہتے ہیں کہ لوگ گالیاں دے رہے ہیں کہ یہ کیسی جرنلزم ہے۔ ان کی خبریں سن کر لگ رہا ہے کہ بھارت نے پوری دنیا پر حملہ کر دیا ہے۔

بھارتی کامیڈین نے اینکرز کے چیخنے کے انداز پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ چیخ چیخ کر ایک اینکر کی تو گلے کی رگ ہی پھٹ گئی۔ ان اینکروں کو مائیک دے کر بارڈر پر بھیج دینا چاہیے کہ اپنے مائیکوں پر بیٹھ کر سرحد پار حملہ کر دیں۔

دریں اثنا بھارتی صحافی اجیت انجم نے بھی اعتراف کیا ہے کہ کہا بھارتی فوج پاکستان کے ہاتھوں مار کھاتی رہی، لیکن بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں چلاتا رہا۔ بھارتی میڈیا کی پھیلائی گئی جھوٹی خبریں دنیا میں بھارت کی رسوائی کا سبب بن رہی ہیں۔

 پاک بھارت کشیدگی 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں