پیر, جون 17, 2024
اشتہار

وائرل ویڈیو: پاک انگلینڈ دوسرا ٹی 20 میچ، تماشائی فلسطینی پرچم اٹھائے میدان میں داخل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ایک تماشائی فلسطین کا جھنڈا اٹھائے میدان میں داخل ہو گیا جس نے حکام کی دوڑیں لگوا دیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ گزشتہ روز برمنگھم میں کھیلا گیا جس میں اس وقت افراتفری کی صورتحال ہوگئی جب جاری میچ کے دوران ایک تماشائی فلسطین کا جھنڈا اٹھائے میدان میں کود پڑا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری تھی اور کریز پر مڈل آرڈر عماد وسیم اور افتخار احمد موجود تھے کہ اچانک ایک تماشائی اسٹینڈ سے فلسطین کا پرچم لیے میدان میں کود پڑا اور کریز کی جانب دوڑ پڑا۔

- Advertisement -

تماشائی کی جانب سے یہ حرکت ہوتے ہی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی حکام کی بھی دوڑیں لگ گئیں اور انہوں نے اس کا تعاقب کرتے ہوئے پکڑ لیا اور میدان سے باہر لے گئے۔ اس دوران کچھ وقت کے لیے میچ رکا رہا۔

https://www.facebook.com/reel/976307113961703?mibextid=oFDknk 

گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اسرائیل کی فلسطین پر جاری جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے اور اب تک کھیلوں کے کئی بین الاقوامی میچوں میں شائقین نے فلسطین کے پرچم لہرائے بلکہ کھلاڑیوں نے بھی اظہار یکجہتی کیا ہے۔

تاہم انگلینڈ نے فلسطین، اسرائیل، افغانستان اور پی ٹی آئی کا پرچم اسٹیڈیم میں لانے پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا جب کہ دوسرا میچ میزبان انگلینڈ نے 23 رنز سے جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں