حال ہی میں ختم ہونے والے پیرس اولمپکس میں چین کیلیے چاندی کا تمغہ جیتنے والی جمانسٹر نے وطن واپسی کے بعد سوپ فروخت کرنا شروع کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی صوبے ہنان کے شہر ہینگیانگ کی رہائشی 18 سالہ جماسٹک گرل ژو کن نے حال ہی میں پیرس اولمپکس میں اپنے ملک کے لیے چاندی کا تمغہ جیت کر عالمی سطح پر شہرت حاصل کی۔
تاہم اس شہرت نے جماسٹر کا دماغ ساتویں آسمان پر نہیں پہنچایا اور وہ وطن واپس آنے کے بعد دوبارہ اپنے خاندازن کے ریسٹورینٹ میں سوپ فروخت کرنے لگی ہیں، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
@dailymail Zhou Yaqin, the Chinese Olympic gymnast who went viral for the heartwarming moment she copied her fellow medalists’ pose, has returned to work at her parents’ restaurant. #olympics #parisolympics2024 #paris2024 #china #gymnast #gymnastics #cute #wholesome ♬ Olympic Opening Ceremony ★ Orchestra – The Dream of a Butterfly
اس ویڈیو میں ژو کن کو اولمپک یونیفارم پہن کر لوگوں کو کھانا اور سوپ پیش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ان کی اس ادا نے صارفین کو بہت متاثر کیا اور وہ نوجوان جمناسٹر کے جذبے کو سراہ رہے ہیں۔