ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

ڈاکٹروں نے حیران کن آپریشن میں طوطے کی جان بچا لی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ڈاکٹروں نے ایک حیران کن آپریشن کے دوران ایک طوطے کو رسولی سے نجات دلا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا میں ویٹرنری ڈاکٹروں نے 21 سالہ طوطے کی رسولی کا کامیاب آپریشن کر کے اس کی جان بچا لی۔

سوشل میڈیا پر طوطے کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی گئی، جو تیزی سے وائرل ہوئی، ڈاکٹروں نے بیٹو نامی طوطے کی کی گردن سے 20 گرام وزنی ٹیومر نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

- Advertisement -

ڈاکٹروں کی ٹیم نے تقریباً 2 گھنٹوں پر مشتمل سرجری میں طوطے کو ٹیومر سے نجات دلائی، جس کی وجہ سے طوطے کو بولنے اور کھانے میں مشکل پیش آ رہی تھی۔

طوطے کے مالک چندر بھان وشوکرما نے تقریباً چھ ماہ پہلے طوطے کی گردن پر ایک بڑھتی ہوئی گانٹھ دیکھی تھی جس کے بعد اس نے ڈسٹرکٹ ویٹرنری اسپتال ستنا کے ڈاکٹروں سے مدد طلب کی۔

جانوروں کے ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ طوطے کے گردن میں رسولی ہے اور اس کا آپریشن ضروری ہے، چناں چہ 15 ستمبر کو آپریشن کے دوران ڈاکٹروں نے ٹیومر کامیابی سے نکال لیا۔

ویٹرنری ڈاکٹر بلیندر سنگھ نے بتایا کہ یہ ضلع میں کسی پرندے میں ٹیومر کا پہلا کیس ہے، آپریشن کے بعد طوطا مکمل طور پر صحت مند ہے اور اب صحیح طریقے سے کھانا کھا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں