منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

دوران پرواز مسافر کی عجیب و غریب حرکت، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹن سے لاس اینجلس جانے والی پرواز میں مسافر کی عجیب و غریب حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹن سے لاس اینجلس جانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز میں سفر کرنے والے مسافر کو جہاز کی سیٹ کو بار بار لات مارتے ہوئے دیکھا گیا۔

مختصر کلپ میں مسافر کو قطار کی سیٹ کو پکڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ درمیان میں کرسی کو زبردستی لات مارتے ہوئے، اسے پیچھے کی خالی قطار میں دھکیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

چند لمحوں بعد وہ اس پر چھلانگ لگا کر سیٹ کو توڑنے کی کوشش کرتا ہے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا میں مقیم مسافر گینو گالوفرو نے بتایا کہ اس نے اس مسافر کو روکنے کی کوشش کی تھی۔

ڈیلی میل سے بات کرتے ہوئے، گالوفرو نے وضاحت کی جب وہ نہیں مانا تو ہم نے اس کے ہاتھ پاؤں باندھ دیے اور سیٹ بیلٹ اسے سیٹ پر بٹھا دیا۔ ہم لیکس سے 40 منٹ کے فاصلے پر تھے اور جب ہم اترے تو پولیس جہاز میں آگئی۔

یونائیٹڈ ایئر لائنز نے بعد میں تصدیق کی کہ مسافر پر ایئر لائن کے ساتھ پرواز کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں