بھارتی حیدرآباد کے ایک مکان میں بکرے کے اچانک آجانے پر پادری نے ظلم کی انتہاء کردی، خاتون کو جھاڑو سے مار مار کر زخمی کردیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ علاقہ گرم گوڑہ میں رواں ماہ پیش آیا، پولیس نے خاتون پر تشدد کرنے والے پادری کو حراست میں لے لیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پدما نامی خاتون نے پولیس کو شکایت درج کرائی کہ وہ اپنے بھیڑ بکریوں کو چروا رہی تھی کہ اچانک ایک بکرا پادری کے مکان کی دیوار پھاند کر گھر میں گھس گیا، جس پر پادری آگ بگولہ ہوگیا اور خاتون کو جھاڑو سے تشدد کا نشانہ بنایا۔
In a shocking incident, a woman was attacked by a man at #Meerpet, outskirts of #Hyderabad.
The woman was grazing her sheep and goats in their colony, when the man abused her and beat her goat on the road and the attacker chased her and attacked her with broom.#WomanAttacked pic.twitter.com/pe4LqhMjY5
— Surya Reddy (@jsuryareddy) May 30, 2024
خاتون اپنے آپ کو بچانے کیلئے پڑوسی کے مکان میں بھاگی تاہم پادری نے وہاں بھی پہنچ گیا اور خاتون کو جھاڑو سے خوب مارا، جس کے نتیجے میں خاتون زخمی ہوگئی۔
پادری کی جانب سے خاتون پر کئے گئے ظلم کا یہ واقعہ مکان میں لگے سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ پادری، اس خوفزدہ خاتون کو جھاڑو سے تشدد کا نشانہ بنارہا ہے۔
گرمی کے باعث اے سی دھماکے سے پھٹ گیا، ویڈیو وائرل
خاتون کی شکایت پر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر پادری ڈی سائم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے حراست میں لے لیا ہے۔