بدھ, ستمبر 25, 2024
اشتہار

پالتو کتے نے کنگ کوبرا کو مار کر بچوں کی جان بچالی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں پالتو کتے نے کنگ کوبرا کو مار کر بچوں کی جان بچالی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پالتو کتے کی وفاداری کی ویڈیو اکثر سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں اور پالتو جانور کے اقدام کی تعریف کیے بنا نہیں رہ پاتے۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جھانسی کے علاقے شیو گنیش کالونی میں پیش آیا جہاں گھریلو ملازم کے بچے گارڈن میں کھیل رہے تھے کہ انہوں نے کنگ کوبرا کو دیکھ کر چیخ و پکار شروع کردی۔

- Advertisement -

جینی نامی پٹ بل (پالتو کتا) جو گارڈن کے دوسری طرف بندھا ہوا تھا اس نے اپنی رسی توڑی اور کنگ کوبرا پر حملہ آور ہوگیا۔

ویڈیو دیکھا جاسکتا ہے کہ پالتو کتے نے کنگ کوبرا کو جبڑوں میں مضبوطی سے پکڑا ہوا ہے اور اسے بار بار زمین پر پٹخ رہا ہے۔

پالتو کتے نے کنگ کوبرا کو اس وقت تک نہیں چھوڑا جب تک وہ مر نہیں گیا۔

جینی کے مالک پنجاب سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ کھیتوں کے قریب رہنے کی وجہ سے اکثر گارڈن میں سانپ آجاتے ہیں اور پالتو کتا اس سے قبل بھی 8 سے 10 سانپوں کو مار چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں