پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

حوالات سے فرار ہونے کا انتہائی آسان طریقہ دیکھ کر پولیس حیران، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

جیل سے بھاگنے کے نت نئے طریقے سامنے آتے رہتے ہیں جنہیں دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے ایسے ہی حوالات سے فرار ہونے کا آسان طریقہ دیکھنے کو ملا جس نے پولیس کو حیران کر دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر ہو رہی ہے جس میں ایک ملزم پولیس کو حوالات سے فرار ہونے کا طریقہ بتا رہا تھا کہ وہ کس طرح چکمہ دے کر بھاگ نکلا۔

یہ واقعہ ریاست مہاراشٹر میں پیش آیا جہاں حوالات سے فرار ہونے والے ملزم کو پولیس نے دوبارہ پکڑا اور اسے سب کی موجودگی میں فرار ہونے کا طریقہ بتانے کو کہا۔

دبلی پتلی جسامت والے ملزم نے پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں سلاخوں کے درمیان فاصلے میں سے پہلے اپنا سر باہر نکالا اور پھر دھڑ نکال کر چند سیکنڈز میں باہر آگیا۔

اس واقعے کے بعد پولیس نے الرٹ جاری کرتے ہوئے پولیس اسٹینشز کو حوالات سے متعلق چوکنا رہنے اور اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں