بدھ, اپریل 9, 2025
اشتہار

وائرل ویڈیو: ٹارگیٹ پورا نہ ہونے پر نجی کمپنی نے ملازم کو کتا بننے پر مجبور کر دیا!

اشتہار

حیرت انگیز

ادارے ملازمین کو دیا گیا ہدف پورا نہ ہونے پر تنزلی یا برطرفی جیسے اقدامات کرتے ہیں لیکن ایک کمپنی نے اپنے ملازم کو کتا بننے پر مجبور کر دیا۔

اخلاقی اقدار کے خلاف یہ افسوسناک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں ایک کمپنی نے دیا گیا ٹارگیٹ پورا نہ ہونے پر اپنے ملازم کو سب کے سامنے کتا بننے پر مجبور کر دیا جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کیرالہ کے شہر کوچی میں پیش آیا۔ جہاں ایک نجی مارکیٹنگ کمپنی نے اپنے ملازم کو دیا گیا ہدف پورا نہ ہونے پر دفتر میں سب کے سامنے کتا بننے پر مجبور کر دیا جب کہ کچھ ملازمین کو فرش پر پڑے سکے چاٹنے پر بھی مجبور کیا گیا۔

ویڈیو میں ایک ملازم کو گھٹنوں کے بل رینگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کی گردن میں پالتو کتےکی طرح ایک پٹا بھی بندھا ہوا ہے اور رسی کو پکڑ کو دو افراد چل رہے ہیں۔

یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی بھارت بھر میں ہلچلمچا دی ہے اور سوشل میڈیا صارفین نے ملازمین سے غیر انسانی سلوک کرنے پر کمپنی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

 

کیرالہ کے وزیر محنت وافرادی قوت نے ویڈیو کو خوفناک اور پریشان کن قرار دیتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مقدمات درج کروا دیے ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد ویڈیو کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی کے ایک سابق منیجر مناف نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر کچھ ٹرینی ملازمین کے ساتھ مل کر ویڈیو تیار کی۔

ویڈیو میں نظر آنے والا شخص بھی پولیس کو دیے گئے بیان میں کہہ چکا ہے کہ اس نے ویڈیو رضاکارانہ طور پر بنائی اور یہ کمپنی کے اندرونی تنازع کے بعد پھیلائی گئی، تاہم پولیس اور لیبر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں اور مکمل رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں