اشتہار

’’دوستانہ والد‘‘ شمالی کوریا کے سربراہ کی تعریف میں گانا ریلیز، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی کوریا عموماً اپنے جنگی ہتھیاروں کی نمائش کرتا ہے لیکن اس بار اس نے اپنے سربراہ کی تعریف میں گانا ریلیز کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔

پابندیوں میں جکڑا ملک شمالی کوریا عموماً اپنے جنگی ہتھیاروں کی نمائش کرتا ہے لیکن اس بار اس ملک نے اپنے سخت مزاج اور ڈکٹیر صفت سربراہ کم جانگ کے اعزاز میں گانا ریلیز کر کے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

اس گانے کا عنوان ’دوستانہ والد‘ رکھا گیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے جس میں شمالی کوریا کے عوام نے کم جانگ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

- Advertisement -

کم جانگ کی تعریف و توصیف پر مبنی اس گانے میں تقریباً ہر عمر کے شہری کو اپنے بادشاہ کی محبت میں ڈوبا ہوا دکھایا گیا ہے۔

گانے میں شمالی کوریا کے بچے، بوڑھے، مرد، خواتین اور نوجوان افراد اس گانے کو گنگنانے اور اس پر جھومتے دکھائی دے رہے ہیں۔ عوام کے مطابق اُن کے بادشاہ کم جانگ اُن ایک والد کی طرح ہی پوری قوم کی حفاظت کر رہے ہیں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں