تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

طوفانی ہوائیں، صحافی خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

امریکی ریاست فلوریڈا میں طوفان نے تباہی مچارکھی ہے ایسے میں عوام کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے صحافی نے اپنی جان خطرے میں ڈال دی۔

گزشتہ روز کیوبا میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان ایان امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا 241 میل فی گھنٹہ کی رفتار چلنے والی ہواؤں نے ہر طرف تباہی مچادی۔

تاریخی طوفان کے باعث معمولات زندگی درہم برہم  اور لاکھوں شہری بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

سمندری طوفان کو کیٹیگری فور قرار دیا گیا جبکہ اسکول اور ایئرپورٹس کو احتیاطی تدابیر کے پیش نظر پہلے ہی بند کردیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک صحافی طوفانی ہواؤں میں بھی اپنے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دے رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ جیسے ہی طوفان کی صورتحال بتا رہا ہوتا ہے تو درخت اڑتا ہوا آکر لگ جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ لڑ کھڑا جاتا ہے پھر ایک پول کا سہارا لے کر اینکر سے کچھ سیکنڈ کا وقت مانگتا ہے تاکہ خود کو سنبھال سکے۔

اس دوران اینکر کی جانب سے پوچھا جاتا ہے کہ ’جم‘ آپ خیریت سے ہیں۔‘ جس کے جواب میں وہ بتاتا ہے کہ میں ’ٹھیک ہوں۔‘

وائرل ویڈیو کو ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور صحافی کے اقدام کی تعریف کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -