جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

رشبھ پنت کے ’اسکوپ سکس‘ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کے ’اسکوپ سکس‘ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پرتھ ٹیسٹ کا پہلا روز بیٹرز کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا، بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 150 رنز پر ڈھیر ہوئی تو میزبان ٹیم بھی مشکلات کا شکار نظر آئی اور کینگروز نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 67 رنز بنائے ہیں۔

آسٹریلیا کو بھارت کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 83 رنز درکار ہیں۔

- Advertisement -

مچل اسٹارک 6 اور ایلکس کیری 19 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

تاہم بھارتی وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں کپتان پیٹ کمنز کو اسکوپ کس مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمنز کی فل لینتھ گیند کو پنت نے اسکوپ سکس لگایا اور اس شاٹ کو کھیلتے ہوئے ان کا بیلنس بھی آؤٹ ہوا اور وہ پچ پر گر گئے لیکن پھر بھی انہوں نے چھکا لگایا۔

رشبھ پنت نے 78 گیندوں پر 37 رنز کی اننگز کھیلی اور تین چوکے اور ایک چھکا لگایا، انہیں پیٹ کمنز نے اسٹیو اسمتھ کے ہاتھوں سلپ میں کیچ آؤٹ کروایا۔

اس سے قبل جب بھارتی کپتان جسپرت بمراہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم دوسرے سیشن میں 150 رنز پر ڈھیر ہوکر پویلین لوٹ گئی۔

بھارت کی جانب سے کوئی بلے باز نصف سنچری بھی اسکور نہ کر سکا اور نتیش کمار ریڈی 41 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ ویرات کوہلی کی ناکامی کا سلسلہ دراز ہوگیا اور وہ صرف 5 رنز ہی بنا سکے۔ بھارت کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

کے ایل راہول 26 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے جب کہ یشوی جیسپال، دیودت پڈیکال رنز کا کھاتہ ہی نہ کھول سکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 29 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور مچل مارش نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں