تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بہادر نوجوان نے ڈکیت کی درگت بنادی، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ڈکیتی کی واردات کی متعدد فوٹیجز وائرل ہوتی رہتی ہیں جس میں دیکھا جاتا ہے کہ ڈکیت شہریوں سے واردات کرکے باآسانی فرار ہوجاتے ہیں۔

ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزمان کا آسان ہدف فیملی، بوڑھے اور خاتون ہوتی ہیں جبکہ رات کے اوقات میں ڈکیتی واردات عام ہوتی ہیں۔

تاہم ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ایک جوڑے کو لوٹنا چاہا تو نوجوان نے ڈکیت کی درگت بنادی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوڑا پیدل فٹ پاتھ پر چل رہا ہے اسی اثنا میں موٹرسائیکل سوار دو ملزمان انہیں لوٹنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن نوجوان ڈکیت کو بائیک سے اتار کر اس پر مکے کی برسات کردیتا ہے۔

وقوعہ کے وقت خاتون بھاگ جاتی ہے جبکہ دوسرا ملزم اپنے ساتھی کا دور کھڑے ہوکر انتظا کرتا رہتا ہے لیکن نوجوان اسے پیٹنے کا سلسلہ جاری رکھتا ہے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اس پر صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -