ہفتہ, اکتوبر 19, 2024
اشتہار

روہت شرما آپے سے باہر ہوگئے، سرفراز خان پر بھڑکنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوران کپتان روہت شرما آپے سے باہر ہوگئے۔

بنگلورو ٹیسٹ میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 107 رنز کا ہدف دیا ہے، میزبان ٹیم دوسری اننگز میں 462 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، نیوزی لینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں اپنی اننگز کا آغاز کل کرے گی۔

بھارت کی جانب سے سرفراز خان نے شاندار 150 رنز کی اننگ کھیلی۔

- Advertisement -

رشبھ پنت 99 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ویرات کوہلی 70 اور کپتان روہت شرما نے 52 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ولیم دی رورکی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، میٹ ہینری نے بھی تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ اعجاز پٹیل دو وکٹیں حاصل کرسکے۔

تاہم سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی جس میں روہت شرما کو سرفراز خان کو غصہ کرتے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روہت شرما سلپ میں موجود ہیں جبکہ اوور کے اختتام پر سرفراز خان ہیلمٹ اتار کر اپنی فیلڈ تبدیل کرلیتے ہیں انہیں لگتا ہے کہ اب فاسٹ بولر بولنگ کے لیے آئے گا۔

روہت شرما دیکھتے ہوئے سرفراز خان پر چیخنا اور مغلظات بکنا شروع کردیتے ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلورو ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 46 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جبکہ دوسری اننگز میں 462 رنز بنائے اور کیوی ٹیم کو جیت کے لیے 107 رنز کا ہدف دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں