بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

مرغ کی شکل میں دنیا کا انوکھا ہوٹل، تقریب رونمائی کی حیرت انگیز ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

ایک طویل القامت مرغ کی شکل کا دنیا کا انوکھا ہوٹل تعمیر کیا گیا ہے جس نے اپنے منفرد ڈیزائن کی بدولت ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

آپ نے دنیا میں بہت ساری خوبصورت عمارتیں دیکھ رکھی ہوں گی لیکن اپنے تعمیراتی ڈیزائن کے لحاظ سے دنیا کا سب سے منفرد ہوٹل فلپائن میں قائم کیا گیا ہے جو ایک بڑے مرغ کی صورت ہے اور اپنے دلچسپ ڈیزائن کی بدولت اس کا نام گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج بھی ہو چکا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے منفرد ڈیزائن کی بدولت دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بننے والا یہ ہوٹل فلپائن میں نیگروس اوکسیڈنٹل کے علاقے کمیپسٹوہن ہائی لینڈ ریزورٹ میں تعمیر کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

 

یہ خوبصورت ہوٹل 114.7 فٹ بلند ہوٹل دور سے دیکھنے میں ایک جہازی سائز اصل مرغے کی طرح دکھائی دیتا ہے۔

گزشتہ دنوں اس عجوبہ ہوٹل کی رونمائی کی گئی جس میں شرکت کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد کے ساتھ خواص بھی بڑی تعداد میں پہنچے۔

اس ہوٹل میں دیگر ہوٹلوں کی طرح تمام سہولتیں میسر ہیں اور 15 ایئرکنڈیشنڈ کمرے بھی موجود ہیں۔

 

ہوٹل کے مالک ریکارڈو کانو گواپو کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ ریزورٹ میں کوئی ایسی عمارت تعمیر کریں جو اس سے قبل کسی نے نہ دیکھی ہو اور وہ دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہوٹل کو عمارت کو مرغ کی شکل میں ڈھالنے کا ایک بنیادی مقصد مقامی ثقافت کو خراج تحسین اور فروغ دینا بھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں