جمعہ, جنوری 31, 2025
اشتہار

’15 منٹ میں جتنے پیسے گن سکتے ہو لے جاؤ‘ کمپنی کی انوکھی آفر، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

چین میں کمپنی نے ٹیبل پر 70 کروڑ سے زائد نوٹ بچھا کر ملازمین کو انوکھی آفر دی کہ 15 منٹ میں جتنے پیسے گن لیں گے وہ ان کے ہی ہوجائیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں کرین بنانے والی مشہور کمپنی ملازمین پر مہربان ہوگئی اور گیارہ ملین ڈالرز (تقریباً 70 کروڑ بھارتی روپے) میز پر لگا دیے۔

کمپنی نے شرط رکھی کہ پندرہ منٹ میں جس نے سب سے زیادہ نوٹ اٹھائے وہی اس کا مالک ہوجائے گا۔

ایک ملازم کے حصے میں ایک لاکھ یوآن آئے، سوشل میڈیا پر بھی کمپنی کے اقدام کو سراہا جارہا ہے اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میز پر نوٹوں کا ڈھیر لگا ہوا ہے اور ملازمین بونس گھر لے جانے کے لیے گننا شروع کررہے ہیں۔

تاہم یہ بھی کہا گیا کہ اگر رقم گننے میں غلطی ہوئی تو بونس میں کٹوتی ہوگی۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہی وہی کاغذی کارروائی ہے جو میں چاہتا ہوں لیکن کمپنی کے دوسرے منصوبے ہوتے ہیں۔

دوسرے صارف نے لکھا کہمیری کمپنی پیسے کے بجائے بہت سارے کام کا بوجھ دیتے ہیں۔ تیسرے صارف نے کہا کہ ایک جگہ خالی ؟ میں بھی آپ لوگوں میں شامل ہونا چاہوں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں