بدھ, دسمبر 18, 2024
اشتہار

ویڈیو: نسیم اور سلمان کی دلچسپ گفتگو اسٹمپ مائیک پرریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور ساؤتھ افریقا کے درمیان پہلے ون ڈے کے اختتامی اوور کے دوران سلمان علی آغا اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے درمیان دلچسپ گفتگو کی ویڈیو سامنے آگئی۔

گزشتہ روز پاکستان نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی، 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ جنوبی افریقا کے شہر پارل میں کھیلا گیا جہاں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف ملا جو کہ قومی ٹیم نےآخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا تھا۔

- Advertisement -

پروٹیز کے خلاف آخری اوور کے دوران ٹیم کے نائب کپتان سلمان آغا اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کی کامیڈی اور مشورے سے بھرپور گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

نسیم شاہ کی اپنے نائب کپتان سلمان علی آغا کے ساتھ ’’اوور میں کتنی گیندیں رہ گئیں اس پر بحث کرنے سے لے کر سنگلز پر بحث کرنے تک‘‘ کی گفتگو اسٹمپ مائیک پر ریکارڈ ہوگیا۔

ویڈیو میں کہیں نسیم شاہ اپنے نائب کپتان آغا سلمان کو مشورے دیتے ہیں تو کبھی آغا سلمان نسیم پرغصہ کرتے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ صائم ایوب کی سنچری اور نائب کپتان سلمان علی آغا کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں