جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

وائرل ویڈیو: سرفراز احمد نے بیٹ کو گٹار بنا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

سرفراز احمد کا بیٹ رنز نہیں اگل سکتا تو کیا اس سے موسیقی کے رنگ تو بکھر سکتے ہیں وکٹ کیپر بیٹر نے اپنے بلے کو گٹار بنا لیا۔

پاکستان کے سابق کپتان جو بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل تھے تاہم پہلے میچ کی طرح انہیں دوسرے میچ میں بھی فائنل الیون میں شامل نہیں کیا گیا اور وہ پویلین میں بیٹھ کر اپنے ساتھی کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھ رہے ہیں۔

تاہم سرفراز احمد جو بہترین کرکٹر ہی نہیں بلکہ اچھی آواز کے بھی مالک ہیں اور گاہے بگائے نعتیہ کلام پڑھ کر اور نغمات گا کر اپنے اس فن کا مظاہرہ کرتے رہتے ہیں۔ پنڈی اسٹیڈیم میں فراغت کے لمحات میں بھی انہوں نے موسیقی کے سر بکھیر دیے۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر پنڈی ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پاکستان کی بیٹنگ کے دوران انہیں بیٹ کو گٹار بناتے ہوئے موسیقی کے سر بکھیرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

اس ویڈیو میں سرفراز کے ہمراہ پویلین میں نسیم شاہ، ابرار احمد اور کامران غلام بھی موجود ہیں جو ان کے سُر سنگیت سے لطف اندوز ہوتے دیکھے جا سکتے ہیں جب کہ بیک گراؤنڈ میں کمنٹیٹر بھی ان کے اس انداز سے محظوظ ہوتے سنائی دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ مہمان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی نا قابل شکست برتری حاصل ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں