جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

شہری کو ٹرین سے بچانے کی سنسنی خیز ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے شہر ممبئی میں پولیس اہلکار نے ہمت کا مظاہر کرتے ہوئے ایک شحص کو ٹرین کی زد میں آنے سے بچالیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس کا ایک اہلکار جو اپنی ڈیوٹی ختم کرچکا تھا، اس نے انتہائی پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوکل ٹرین کے پلیٹ فارم پر گرنے والے شخص کی زندگی بچالی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گورے گاؤں ریلوے اسٹیشن پر پیش آنے والے واقعے میں ایک شخص چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش میں مصروف تھا کہ اس دوران اس کا پاؤں پھسل گیا، جہاں پولیس اہلکار نے اس شخص کو بڑے حادثے سے بچالیا۔

ممبئی پولیس کی جانب سے واقعے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی اپلوڈ کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص چلتی ہوئی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش میں مصروف ہے، مگر پاؤں پھسلنے کے باعث ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان تنگ جگہ میں پھنس جاتا ہے۔

پولیس اہلکار یہ منظر دیکھ کر فوراً دوڑ لگاتا ہے اور اس شخص کو کھینچ کر محفوظ مقام پر منتقل کردیتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں