ہفتہ, مارچ 1, 2025
اشتہار

اسکول یونیفارم پہنے لڑکی اسکوٹی چوری کرکے فرار، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

لکھنو: بھارت کے شہر لکھنو سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکول یونیفارم پہنے لڑکی اسکوٹی موٹر سائیکل چرا کر باآسانی فرار ہوگئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتر پردیش سے ایک عجیب چوری کی واردات سامنے آئی ہے۔ جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی نے اسکوٹی اتارنے کے بہانے مالک سے چابی مانگی اور پھر اسکوٹی لے کر فرار ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واردات وارانسی کے بھیلوپور پولیس اسٹیشن علاقے کے کبیر نگر میں پیش آئی ہے، جہاں ایک لڑکی نے اس واردات کو انجام دیا۔ اس واردات نے پولیس کے ساتھ سب کو حیران کر دیا۔

لڑکی نے ایک اپارٹمنٹ کے فلیٹ میں داخل ہوکر ساریکا نامی خاتون سے کہا کہ بہن مجھے اسکوٹر کی چابی دیں، اسے راستے سے ہٹانا ہے، ساریکا نے سوچا کہ لڑکی شاید فلیٹ کی ہی ہے۔

یہ سمجھ کر ساریکا نے اسکول یونیفارم زیب تن کی ہوئی لڑکی کو چابی دے دی، جب لڑکی نے تقریباً 20 منٹ بعد بھی چابیاں واپس نہیں کیں تو وہ نیچے آئی۔ دیکھا کہ اسکوٹی غائب تھی۔

پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ کی طرف سے لکھی گئی شکایت کی بنیاد پر معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں