جب ہم سڑک پر نکلتے ہیں چاہے بطور سوار، ڈرائیور، یا پیدل چلنے والے کے طور پر ہمیں قوانین پر عمل کرنا ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھنے چاہئیں اور کسی بھی ناگہانی واقعے سے چوکنا رہنا چاہیے۔
اگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی جائے یا پھر سڑک عبور کرتے وقت دھیان بٹ جائے تو کوئی ناخوشگوار واقعہ بھی رونما ہوسکتا ہے۔
ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک کمسن بچہ اسکوٹی چلاتے ہوئے اچانک گاڑی کے سامنے آگیا۔
وائرل ویڈیو ممکنہ طور پر ایک گاڑی کے ڈیش بورڈ کیمرے میں محفوظ ہوگئی جس میں دکھایا گیا کہ بچہ اچانک اسکوٹی لے کر سڑک پر آجاتا ہے۔
— Vicious Videos (@ViciousVideos) January 28, 2023
ڈرائیور نے بچے کو چند کے فٹ کے فاصلے پر دیکھ کر فوری بریک لگادیے اور وہ دوسری طرف چلا گیا اسی اثنا میں بچے کے ساتھ خاتون اس کے پیچھے بھاگتی ہوئی دکھائی دیں۔
اگر ڈرائیور اسپیڈ میں ہوتا اور بروقت بریک نہ لگتے تو کوئی حادثہ بھی رونما ہوسکتا تھا۔