جمعہ, ستمبر 27, 2024
اشتہار

شاہ رخ خان کو ایئرپورٹ پر مداحوں نے دھکا دے دیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کو ممبئی ایئرپورٹ پر مداحوں کی جانب سے دھکا دے دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان ابوظبی روانہ ہونے کے لیے ممبئی ایئرپورٹ پہنچے تو مداحوں کے ہجوم نے ان کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے لیے گھیر لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مداحوں کے ہجوم سے بچانے کے لیے شاہ رخ خان کے سیکیورٹی گارڈ نے ان کے گرد حصار بنالیا۔

- Advertisement -

اس دوران مداحوں کی دھکم پیل کی وجہ سے کنگ خان توازن بگڑنے کی وجہ سے گرتے گرتے بچے اور انہوں نے خود کو سنبھال لیا۔

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مداحوں کے رویے پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

یہ پڑھیں: فلم اور ویب سیریز پر تبصرے اور تجزیے

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مداحوں کو اداکاروں کو پریشان نہیں کرنا چاہیے اور ان کی پرائیویسی کا خیال رکھنا چاہیے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان ابوظبی آئیفا ایوارڈز 2024 میں شرکت کے لیے جارہے ہیں جہاں وہ ایوارڈ شو کی میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں