احمد آباد: افغانستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر رحمان اللہ گرباز نے انسانی ہمدردی کی مثال قائم کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی پر افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز نے فٹ پاتھ پر سوئے لوگوں میں پیسے بانٹے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
احمد آباد میں رحمان اللہ گرباز آدھی رات کو خاموشی سے ضرورت مندوں کی مدد کرنے پہنچ گئے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رحمان اللہ گرباز فٹ پاتھ پر سوئے لوگوں میں پیسے بانٹ رہے ہیں۔
A very Beautiful Gesture from Rehmanullah Gurbaz, Well Done♥️.#RehmanullahGurbaz #CWC2023 #WorldCup23 pic.twitter.com/wFMwbKakkF
— Shaharyar Ejaz (@SharyOfficial) November 12, 2023
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے رحمان اللہ گرباز کے اقدام کو سراہا جارہا ہے اور ان کے لیے تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ افغان ٹیم نے ورلڈ کپ 2023 میں کئی اہم کامیابیاں حاصل کیں، افغان ٹیم نے انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دی جبکہ آخری میچ میں جنوبی افریقہ سے 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
رحمان اللہ گرباز نے 9 میچز میں 280 رنز بنائے، ان کا بیٹنگ اوسط 31.11 جبکہ اسٹرائیک ریٹ 98.93 رہا۔