منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

کیب ڈرائیور کی دوران ڈرائیونگ گیم کھیلنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی دوران ڈرائیونگ ’پب جی‘ گیم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیب ڈرائیور نے مصروف سڑک پر گاڑی چلاتے ہوئے پب جی کھیلنے کی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

یہ ویڈیو پچھلی نشست پر مسافر نے ریکارڈ کی جس میں ڈرائیور کو فون پر اسٹیئرنگ پر موبائل رکھ کر پب جی گیم کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو کی تاریخ اور مقام کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

10 سیکنڈ کی کلپ سے پتا چلتا ہے کہ ڈرائیور نے آن لائن گیم کھیلنے کے لیے دونوں ہاتھوں کا استعمال کیا اور اسٹیئرنگ وہیل کو بڑی حد تک بغیر توجہ کے چھوڑ دیا۔

ویڈیو میں گوگل میپس کو الگ فون پر چلتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

آن لائن پوسٹ ہونے کے بعد سے ویڈیو کو متعدد صارفین نے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کیا تاہم اسے اصل میں ایک صارف نے ریڈٹ پر کارز انڈیا کمیونٹی پر پوسٹ کیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ڈرائیور پر تنقید کی اور اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’میں فوری طور پر کیب سے باہر نکل جاؤں گا، دوسرے صارف نے لکھا کہ ’آپ اس سے کیسے نکلیں گے جب گاڑی چل رہی ہے۔‘

ایک اور صارف نے کہا کہ اس کی شناخت کرکے ڈرائیونگ لائسنس معطل کیا جانا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں