اشتہار

کتے کا ہیلمٹ پہن کر موٹرسائیکل پر سفر، دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں کتے نے ہیلمٹ پہن کر موٹر سائیکل پر سفر کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

موٹر سائیکل سوار ٹریفک پولیس کی جانب سے چالان سے بچنے کے لیے ہیلمٹ پہن کر موٹرسائیکل چلاتے ہیں لیکن کیا کبھی آپ نے کسی جانور کو موٹرسائیکل پر ہیلمٹ پہنے سفر کرتے دیکھا ہے۔

یہ دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے ایک شخص نے موٹر سائیکل چلاتے وقت خود تو ہیلمٹ پہنا ہی ساتھ ہی اپنے ساتھ موجود کتے کو بھی ہیلمٹ پہنا دیا۔

- Advertisement -

ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی کے شمال مغربی علاقے کا ایک شخص اپنے پالتو کتے کے ساتھ موٹر سائیکل پر نکلا۔

قواعد کے مطابق ایک اصول ہے کہ گاڑی پر سفر کرنے والوں کو ہیلمٹ ضرور پہننا چاہیے لیکن جانوروں کے لیے کوئی اصول نہیں ہے لیکن اپنے پالتو کتے سے محبت کی وجہ سے موٹرسائیکل سوار نے اسے بھی ہیلمٹ پہنا دیا۔

اس ویڈیو پر صارفین الگ الگ ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے اپنی رائے بتاتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کسی سے پیار کرتے ہیں اور ان کا خیال رکھتے ہیں تو وہ اپنے ساتھی کو بائیک پرسواری کے دوران ہیلمیٹ پہناتے ہیں۔

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’کتے سے لوگوں کو سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں