واشنگٹن: امریکا میں آنے والے بدترین ‘ایان طوفان’ نے کئی ریاستوں میں تباہی مچادی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز نے صارفین کو دنگ کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق طوفان ایان 240 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل سےٹکراچکا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید بارشیں اور سیلابی صورت حال کا سامنا ہے۔
سیلاب کی ہولناکیوں سے سوشل میڈیا بھر گیا ہے جہاں نئی تصویر اور ویڈیوز حالات کی سنگینی کا پتہ دے رہی ہیں،طوفان ایان کے باعث فلوریڈا میں سیلاب اور بجلی کا بحران پیدا ہوگیا ہے، اسٹوک آئی لینڈ کے پاس دو سے سات میٹر اونچی اور تیز لہروں نے مسافر کشتی کو ڈبودیا جس کے باعث 23 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلوریڈا کا ایک اسپتال مکمل طور پر پانی سے بھر چکا ہے تیز ہواؤں کے باعث چوتھے فلور پر موجود آئی سی یو کی چھت اڑ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں جاری، 19 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
تاہم ایک ویڈیو نے تو شہریوں کے دل دہلادئیے، ویڈیو میں سڑکوں پر بارش اور سیلاب کے درمیان ساحلی شہر میں شارک بھی دکھائی دی گئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شارک سیلابی پانی میں محفوظ راستہ لینے کی تگ ودو کررہی ہے۔
The storm surge is so powerful from #HurricaneIan that it has brought a shark into the city streets of Fort Myers.
🎥@BradHabuda pic.twitter.com/RHY0kK5RHR
— Colin McCarthy (@US_Stormwatch) September 28, 2022
ادھر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کے جنوب مغربی ساحل پر کیٹیگری فور کے تباہ کن طوفان کی وجہ سے سڑکیں ندی کا نظارہ پیش کررہی ہیں، جارجیا و ساوتھ کیرولینا میں حالات بہت خراب ہیں، فورٹ مائرس شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
حکام نے بتایا کہ کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر یہاں مکمل بلیک آؤٹ کردیا گیا ہے، جس کے باعث ساڑھے آٹھ لاکھ گھر اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں