ہفتہ, جون 28, 2025
اشتہار

بیوی نے چلتی موٹر سائیکل پر شوہر کی چپل سے پٹائی کردی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں بیوی نے چلتی موٹر سائیکل پر شوہر کی چپل سے پٹائی کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل ویڈیو شیئر کی گئی، واقعہ اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں پیش آیا تاہم ویڈیو کی تاریخ اور مقام کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شوہر موٹر سائیکل چلا رہا ہے اسی دوران پیچھے بیٹھی خاتون اچانک چپل اتارتی ہے اور اسے مارنا شروع کردیتی ہے۔

تاہم شوہر اہلیہ سے پٹائی کھاتے ہوئے موٹر سائیکل چلاتا رہا اور کوئی ردعمل نہیں دیا۔

شوہر پر بیوی نے چپل برسانے کا سلسلہ جاری رکھا اور موٹر سائیکل چلتی ہی جبکہ دونوں میں کسی سے ہیلمٹ بھی نہیں پہن رکھا ہے۔

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ ردعمل دیا جارہا ہے اور اس ویڈیو کو اب تک چار لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں