تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ہاتھی نے بچے کی مدد کس طرح‌ کی؟ ویڈیو وائرل

ہاتھی کی بچے کی مدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ہاتھی ایک ذہین جانور ہے یہ بات سب نے سن رکھی ہو گی لیکن ایک ویڈیو انٹر نیٹ پر وائرل ہو رہی ہے جس کے دیکھنے کے بعد آپ کو یقین بھی ہو جائے گا کہ ہاتھی واقعی ایک ذہین اور سمجھدار جانور ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو چین سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چڑیا گھر کی سیر کو آئے بچے کا ایک جوتا ہاتھی کے گھر میں گر جاتا ہے جسے ہاتھی اٹھا کر اسی بچے کو واپس کر دیتا ہے۔

وائرل ویڈیو کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ یہ چین کے صوبے شین ڈونگ کے ایک چڑیا گھر میں بنائی گئی ہے۔

ویڈیو میں ہاتھی کو سونڈھ کے ذریعے بچے کا جوتا اٹھاکر واپس کرتے دیکھا جا سکتا ہے بچہ چڑیا گھر کی سیر کے لیے آیا تھا اور ہاتھی کو دیکھتے وقت اس کا جوتا انکلوژر میں گرگیا جسے ہاتھی نے اٹھا کر واپس کیا۔

ویڈیو کو انسٹاگرام پر 1 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جس پر تبصرہ کرتے ہوئے صارفین ہاتھی کو اسمارٹ جانور بھی قرار دے رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -