جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سیڑھیاں اترنے کیلئے بندر نے کیا طریقہ اپنایا (دلچسپ ویڈیو وائرل)

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں بندروں کی ویڈیو آئے دن سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین بے ساختہ ہنسنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندر سیڑھیاں اترنے کےلیے انتہائی انوکھا طریقہ اختیار کرتا ہے۔

مزاحیہ ویڈیو میں بہت سارے لوگ سیڑھیوں سے نیچے اترتے نظر آرہے ہیں جب کہ کچھ بندر بھی نیچے آنے کےلیے سیڑھیوں کا استعمال کررہے ہیں لیکن ایک بندر اتنا ہوشیار ہے جو نیچے اترنے کےلیے پیروں کا نہیں بلکہ دماغ کا استعمال کررہا ہے۔

- Advertisement -

بندر نے پکڑنے کےلیے لگائے گئے اسٹینڈ (ریلینگ) پر پھسل کر اترنا غنیمت جانا اور تیزی سے نیچے اتر گیا۔

یہ ویڈیو ہیلی کاپٹر یاترا کے نام سے بنائے گئے انسٹاگرام پیج پر شیئر ہوئی جسے اب تک سیکڑوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں