منگل, ستمبر 24, 2024
اشتہار

گلہری نے تیندوے کو تگنی کا ناچ نچا دیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔

جنوبی افریقہ سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ گلہری نے شکار کے لیے آنے والے تیندوے کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔

جنوبی افریقہ کے مالمالا پرائیوٹ گیم ریزرو کے ہیڈ رینجر پیئٹ وین نے یہ ویڈیو ریکارڈ کی اور اسے یوٹیوب پر شیئر کردیا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیندوا، گلہری کا شکار کرنے کی کوشش کررہا تھا جو درخت پر ایک شاخ سے دوسری شاخ پر دوڑ رہی ہے۔

جیسے جیسے تیندوا قریب آتا گلہری پتوں کے پیچھے چھپ جاتی تو کبھی درخت کے نیچے کی جانب آجاتی۔

تیندوے نے ایک بار پھر گلہری کو دیکھا تو اس پر جھپٹنے کی کوشش کی لیکن گلہری پھر اس سے بچ گئی اور تیندوا پھر ناکام ہوگیا۔

چند منٹوں تک یہ سلسلہ جاری رہا تو گلہری درخت سے نیچے بھاگی اور جھاڑیوں کی طرف جانے لگی، تیندوا بھی اس کا پیچھا کرتے ہوئے درخت سے نیچے اترا لیکن اس کا شکار کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں