اتوار, اپریل 13, 2025
اشتہار

لڑکی کو سوٹ کیس میں چھپا کر بوائز ہاسٹل میں منتقل کرنے کی کوشش، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ہریانہ کے سونی پت میں واقع او پی جندال گلوبل یونیورسٹی میں ایک حیرت انگیز واقعہ رونما ہوا، ایک طالب علم نے مبینہ طور پر اپنی گرل فرینڈ کو ایک بڑے سوٹ کیس میں چھپا کر لڑکوں کے ہاسٹل میں منتقل کرنے کی کوشش کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے طالب علم نے لڑکی کو ایک بڑے سوٹ کیس میں بند کرکے ہاسٹل کے احاطے میں لے جانے کی کوشش کی۔ تاہم، یہ منصوبہ اُس وقت ناکام ہو گیا جب معمول کی سیکیورٹی چیکنگ کے دوران گارڈز کو بھاری بھرکم سامان پر شک ہوا۔

سیکیورٹی عملے نے بیگ کی تلاشی لی تو بیگ میں لڑکی موجود تھی، گارڈز نے فوراً سوٹ کیس کھول کر اُسے باہر نکالا۔اس واقعے کو متعدد طلبا نے اپنی آنکھوں سے دیکھا اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

ابھی تک یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے، اور یہ واضح نہیں ہو سکا کہ متعلقہ طالب علم کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی کی گئی ہے یا نہیں۔

اس قبل بھارت کے شہر حیدرآباد کے مضافات میں واقع ابراہیم پٹنم پولیس اسٹیشن کی حدود میں موجود ایک ہاسٹل میں انجینئرنگ کی طالبہ زیادتی کا نشانہ بن گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کھمم ضلع سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ ابراہیم پٹنم منڈل،منگل پلی گیٹ کے ایک پرائیویٹ ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔

رپورٹس کے مطابق ہاسٹل کے نیچے ایک رئیل اسٹیٹ آفس ہے جہاں بدھ کی رات ریئل اسٹیٹ ایجنٹس میں سے ایک کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی، اس دوران اجیت نامی 22 سالہ نوجوان ہاسٹل میں تنہا مقیم طالبہ کے کمرے میں گھس گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بوائے فرینڈ کے ساتھ بھاگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

ملزم بھی سالگرہ کی تقریب میں موجود تھا، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ طالبہ کے کمرے میں گھس گیا، پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں