پیر, مئی 19, 2025
اشتہار

دل کا دورہ پڑنے پر طالب علم امتحان چھوڑ کر دوست کو اسپتال لے گیا

اشتہار

حیرت انگیز

چین میں دوست کو دل کا دورہ پڑنے پر طالب علم امتحان چھوڑ کر اسے اسپتال لے گیا۔

مشرقی چین میں طالب علم نے ہم جماعت دوست کی جان بچانے کے لیے امتحان چھوڑ دیا اور کہا کہ اسے ایسا کرنے پر کوئی افسوس نہیں ہے۔

10 مئی کو مشرقی شانڈونگ صوبے سے تعلق رکھنے والا 18 سالہ طالب علم جیانگ ژاؤ پینک ہم جماعت کے ساتھ امتحان دینے کے لیے جارہا تھا۔

گاڑی میں دوست کو دل کا دورہ پڑا اور وہ بیہوش ہوگیا، جیانگ نے فوری طور پر اسے سی پی آر دیا اور ڈرائیور کو گاڑی اسپتال منتقل کرنے کی تاکید کی۔

طالب علم ٹریفک پولیس کی اجازت کے بعد بغیر رکے 7 منٹ میں اسپتال پہنچ گیا۔

ڈاکٹر نے ہنگامی علاج کے بعد نوجوان کی دل کی دھڑکن بحال کرنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ اس کا دل تقریباً 30 منٹ تک رک گیا تھا۔

جیانگ نے ہم جماعت دوست کی حالت سنبھلن ےکے بعد واقعے کی اطلاع اسکول کو دی اور امتحان دینے کے لیے پہنچا تاہم تاخیر کی وجہ سے وہ ٹیسٹ سے محروم ہوگیا۔

بعدازاں جاینگ نے کہا کہ انہیں کوئی افسوس نہیں ہے، میرے لیے امتحان سے زیادہ ہم جماعت کی زندگی ضروری تھی، امتحان تو دوبارہ بھی دے سکتا ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں