منگل, جون 18, 2024
اشتہار

آسمان پر عجیب و غریب منظر دیکھ کر لوگ حیران، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پرتگال اور اسپین میں آسمان پر عجیب و غریب منظر دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں پرتگال اور اسپین میں آسمان سے زمین کی طرف آتے شہاب ثاقب کا حیرت انگیز منظر دیکھا گیا جو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر شہاب ثاقب کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق شہاب ثاقب کے رنگ کیمیائی ساخت کی جانب اشارہ دیتے ہیں، ویڈیو میں نظر آنے والی نیلی ہری روشنی کا مطلب شہاب ثاقب کا میگنیشم سے جلنا ہے۔

یورپی خلائی ایجنسی کی جانب سے پرتگال اور اسپین کے آسمان پر شہاب ثاقب نظر آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ شہاب ثاقب دومکیت کا ایک چھوٹا ٹکڑا تھا۔

یورپی ایجنسی نے بتایا کہ شہاب ثاقب کی رفتار 45 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی جو ممکنہ طور پر بحر اوقیانوس کے اوپر زمین سے تقریباً 60 کلومیٹر کی بلندی پر جل گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں