بھارت میں پولیس اہلکار کے بیٹے کی گاڑی کی چھت پر بیٹھ کر خطرناک کرتب دکھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہریانہ میں نوجوان مصروف شاہراہ پر چلتی کار کی چھت پر بیٹھا اور یہ دعویٰ کررہا ہے کہ ’اس کا والد جو پولیس اہلکار ہے‘ وہ اس کی حفاظت کرے گا۔
دراصل بلاگر رکشیت بینیوال نے ویڈیو شیئر کی جس کے یوٹیوب پر 70 ہزار اور انسٹاگرام پر 40 ہزار کے لگ بھگ فالوورز ہیں۔
وائرل کلپ میں رکشیت مہندرا گاڑی کی چھت پر بیٹھا ہے اس کے بعد ویڈیو میں اس کے والد کو پولیس کی وردی میں ملبوس گاڑی کے اندر بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
نوجوان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’تم مارو، میں سنبھال لوں گا، میرے باپ نے یہ کہا ہے۔‘
واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جناب سے غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ یہ بہت خطرناک ہے، دوسرے صارف نے لکھا کہ ’اس کی کوئی انتہا نہیں ہے، تکبر کررہا ہے۔‘
View this post on Instagram