شام میں بشار الاسد کے 24 سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی زیر ملکیت لگژری گاڑیوں کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
شام میں اسد خان کی حکومت کا دور نصف صدی پر محیط جب کہ بشار الاسد کی حکومت 24 سال قائم رہی جس کا اختتام گزشتہ روز اس وقت ہوا جب باغی مسلح گروہ نے ملک کے دیگر شہروں کے بعد دمشق میں داخل ہو کر اس پر بھی قبضہ کر لیا۔
بشار الاسد کو جان بچا کر اقتدار چھوڑ کر ملک سے فرار ہونا پڑا۔ تاہم ان کے فرار ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی زیر ملکیت اور زیر استعمال لگژری گاڑیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بشار الاسد کے گیراج میں ایک، دو یا دس، بیس نہیں بلکہ سینکڑوں کی تعداد میں انتہائی قیمتی لگژری گاڑیاں کھڑی ہیں۔
صرف گاڑیاں دیکھ کر ہی مفرور شامی صدر کے دور حکومت میں ان کی پرتعیش زندگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
شام میں اسد خاندان کے 50 سالہ اقتدار کے خاتمے پر دنیا نے کیا ردعمل دیا؟