پیر, جون 24, 2024
اشتہار

جب یووراج جیت کی پیشگی مبارکباد دے کر جانے لگے تو آفریدی نے کیا کہا؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان نے جیتا ہوا میچ ہار کر نہ صرف دنیائے کرکٹ بلکہ سابق بھارتی کرکٹرز کو بھی حیران کر دیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ہے۔ گزشتہ دنوں نیویارک میں ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کو دیکھنے  کے لیے دونوں ممالک کے سابق نامور کرکٹرز بھی وہاں موجود تھے۔ ایسے میں جب پاکستان کو جیت کے لیے 40 رنز درکار اور 7 وکٹیں باقی تھیں تو یووراج سنگھ مایوس ہوکر میچ ادھورا چھوڑ کر جانے لگے جنہیں شاہد آفریدی نے روکا۔

اس حوالے سے پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے جس میں وہ یووراج سنگھ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اور میچ کے دوران کی روداد سناتے دکھائی دیتے ہیں۔

- Advertisement -

9 جون کو ہونے والے اس میچ میں پاکستانی بولرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو 119 رنز پر ڈھیر کر دیا تھا اور جب پاکستان کو جیت کے لیے صرف 40 رنز درکار اور 7 وکٹیں بقایا تھیں تو بھارتی شائقین کے ساتھ اسٹیڈیم میں موجود سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ بھی اتنے مایوس ہوئے کہ پاکستان کی جیت یقینی سمجھتے ہوئے میچ ادھورا چھوڑ کر جانے لگے۔

شاہد آفریدی کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد آفریدی کا منہ اترا ہوا ہے کہ یووراج سنگھ ان کے پاس آ کر اداسی کا سبب پوچھتے ہیں۔

جس پر شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ ‘میرا اداس ہونا بنتا ہے کہ نہیں بنتا، یہ میچ ہارنے والا تھا کیا؟

اس پر یووراج سنگھ نے کہا کہ ‘میچ ہارنے والا تو نہیں لیکن آپ کو پتہ ہے (گیم میں) ایسی چیزیں ہوتی رہتی ہیں’۔

اسی ویڈیو میں شاہد آفریدی بتاتے ہیں کہ جب میچ میں 40 رنز کا ہدف رہ گیا تھا تو یووراج نے مجھے کہا کہ لالا مبارک ہو میں جارہا ہوں، میں میچ نہیں دیکھ رہا۔

آفریدی نے کہا کہ اس موقع پر میں نے کہا یووراج اس پچ پر 40 رنز بہت ہیں، اتنی جلدی مبارکباد نہ دو مجھے اور ابھی رکو میچ پورا ہونے دو۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں