ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پہلی بار شرکت کرنے والی ٹیموں یوگنڈا اور پاپوا نیوگنی کے کھلاڑیوں کے رقص کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آغاز ہونے میں صرف دو روز باقی رہ گئے ہیں۔ یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں مشترکہ میزبانی میں شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں پہلی بار ریکارڈ 20 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں کئی ٹیموں کا ورلڈ کپ اور انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو ہو رہا ہے۔
ان ہی ٹیموں میں افریقی ملک یوگنڈا اور پاپوا نیوگنی بھی شامل ہیں جنہوں نے پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے اور ٹیمیں میگا ایونٹ کے لیے امریکا پہنچ چکی ہیں۔
View this post on Instagram
پہلی بار ورلڈ کپ کھیلنے کے خوشی نے ان ممالک کے کھلاڑیوں کو خوشی سے ایسا سرشار کیا کہ انہوں نے اسی خوشی میں رقص بھی کیا جس کی ویڈیو آئی سی سی نے اپنے انسٹا گرام آفیشل اکاؤنٹ سے بھی جاری کی جب کہ یہ ویڈیوز تیزی سے وائرل بھی ہو گئیں۔
View this post on Instagram
ان ویڈیوز میں دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کو ڈانس کر کے میگا ایونٹ میں شرکت کا جشن مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ ویڈیوز اب تک لاکھوں افراد دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصروں کے ساتھ نیک خواہشات پر مبنی پیغامات بھی دیے جا رہے ہیں۔