اتوار, ستمبر 22, 2024
اشتہار

ویڈیو: پانی کا ٹینکر اچانک نمودار ہوئے گڑھے میں جاگرا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں پانی کا ٹینکر اچانک نمودار ہوئے گڑھے میں جاگرا جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پونے میونسپل کارپوریشن کا پانی کا ٹینکر گڑھے میں جاگرا جو چند سیکنڈز قبل ہی سڑک پر نمودار ہوا تھا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ٹینکر علاقے سے گزر رہا تھا تو اچانک گڑھا پڑ گیا اور اس کے پچھلے پہیے پانی میں ڈوب گئے۔

- Advertisement -

حکام نے بتایا ہے کہ واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

ٹرک کا ڈرائیور باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا کیونکہ ٹرک گڑھے میں آدھا ڈوبا ہوا تھا اور ڈرائیور کو اس سے باہر نکلنے کا موقع مل گیا۔

میونسپل افسران نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

علاقہ مکینوں نے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سڑک کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں