جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

ویڈیو: نیویارک میں ٹائمز اسکوائر پر نمازِ تراویح کی ادائیگی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی شہر نیویارک کے مشہور زمانہ ٹائمز اسکوائر پر مسلمانوںکی بڑی تعداد نے روزہ افطار کیا اور نماز تراویح ادا کی۔

دنیا بھر میں مسلمانوں کا ماہ مقدس رمضان المبارک عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اسلامی ممالک سمیت غیر مسلم ممالک میں بھی جہاں سرکاری سطح پر افطار پارٹیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے وہیں ان ممالک میں مقیم مسلمان بھی اپنے مذہبی فرائض جوش وخروش سے انجام دے رہے ہیں۔

امریکا میں بڑی تعداد میں مسلمان ماہ صیام کے آغاز پر نیویارک کے مشہور زمانہ ٹائمز اسکوائر پر پہنچے جہاں انہوں نے روزہ افطار کیا اور نماز تراویح ادا کی۔

ٹائمز اسکوائر پر نمازِ تروایح کی ادائیگی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان ویڈیوز میں مسلمانوں کی بڑی تعداد کو باجماعت نماز ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

نمازِ تراویح کی ادائیگی کے دوران کچھ لوگوں نے فلسطینی بہن بھائیوں سے یک جہتی کا اظہار کرنے کے لیے فلسطینی پرچم کے سرخ، سفید، سبز اور سیاہ رنگ والی ٹوپیاں اور فلسطینی مزاحمت کی علامت بننے والا اسکارف کوفیہ پہنا ہوا تھا۔

 

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان وائرل ویڈیوز پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے دل والے اموجیز لگائے جا رہے ہیں اور صارفین دنیا بھر کے مسلمانوں کو اس ماہ مقدس میں خصوصاً روزہ افطار کے وقت دعاؤں میں مظلوم فلسطینیوں کو یاد رکھنے کی التماس کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں