اتوار, اپریل 6, 2025
اشتہار

ویڈیو: ٹیچر نے طالب علم کا سر بورڈ پر دے مارا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں نجی اسکول کے ٹیچر کی کم عمر طالب علم کو بے دردی سے مارنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات کے شہر احمد آباد کے پرائیویٹ اسکول میں استاد نے طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد دو اسکولوں کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق واقعہ 24 ستمبر کی صبح 8 بجے پیش آیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیچر طالب علم کی سیٹ پر جاتا ہے اور اسے بالوں سے گھسیٹ کر بلیک بورڈ کی طرف لاتا ہے اور اس کا سر بورڈ پر مارنے کے بعد اسے تھپڑ مارنا شروع کردیتا ہے۔

ویڈیو میں دوسرے طالب علموں کو اپنی جگہ پر خاموشی سے بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر نے دو نجی اسکولوں کو نوٹس بھیجا ہے۔

واقعہ بظاہر مادھو پبلک اسکول یا احمد آباد کے ڈیوائن گروکلم میں پیش آیا جس کے باعث دونوں اسکولوں کو نوٹس جاری کرکے وضاحت کرنے کو کہا گیا ہے۔

ڈی ای او نے تمام تفصیلات کی نشاندہی کے بعد ٹیچر کو فوری طور پر نکالنے کا حکم بھی دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں