پیر, اپریل 21, 2025
اشتہار

موبائل فون میں مگن شخص کے ساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

موبائل فون میں مگن شخص حادثے کا شکار ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

موبائل فون دو دہائیوں سے ہماری روزمرہ زندگی کا جز بن چکا ہے اب اسمارٹ فونز ہر کسی کے ہاتھ میں موجود ہوتا ہے اور اس سے لوگ مستفید بھی ہوتے ہیں لیکن جہاں موبائل فون کے فوائد ہیں وہیں اس کے نقصانات بھی ہیں جس سے لوگ لاعلم رہ کر نقصان اٹھا لیتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص موبائل فون میں اتنا مگن ہے کہ حادثے سے بھی بے خبر ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص فون میں مگن کہیں جارہا ہے اور اس کی پوری توجہ ہاتھ میں موجود موبائل فون پر ہے۔

موبائل میں مذکورہ شخص اتنا مگن ہوگیا کہ وہ آگے جاکر پانی کے چشمے میں گر پڑا یہ تو اس کی قسمتی اچھی تھی کہ آگے کوئی بڑا گڑھا نہیں تھا ورنہ نتیجہ اس کے برعکس بھی ہوسکتا تھا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں