نرمل: بھارت کے تلنگانہ کے نرمل ضلع میں شیروں کی بڑے پیمانے پر نقل و حرکت سے علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مدہول تعلقہ کے مختلف دیہات میں شیر گھومتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، جس سے گاؤں والوں اور چرواہوں میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق عادل آباد اور نرمل کے سرحدی علاقے میں ایک شیر کو گھومتے اور سڑک پار کرتے دیکھا گیا، جس کی ویڈیو گاڑی میں سفر کرتے ہوئے کچھ نوجوانوں نے بنالی، ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر ہورہی ہے۔
حکام نے عوام کو انتباہ کیا ہے کہ وہ احتیاط سے کام لیں اور جنگل کے علاقے میں جانے سے مکمل پرہیز کریں، جنگلاتی عہدیداروں نے حفاظتی اقدامات کو مزید بڑھانے کا عندیہ دیا ہے تاکہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس سے قبل ریاست اتراکھنڈ کے ضلع پوڑی گڑھوال میں شیروں کی دہشت سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شیروں کے حملے کو دیکھتے ہوئے مقامی انتظامیہ نے تحصیل دواری کھال کے 9 اسکولوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا۔
ضلعی مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق یہ فیصلہ ایجوکیشن افسر کی جانب سے طلبا و طالبات کے تحفظ کو یقینی بنانے کی گزارش کے بعد کیا گیا ہے۔
کراچی چڑیا گھر کی سب سے پرانی شیرنی ’ریچل‘ انتقال کرگئی
رپورٹ کے مطابق ایجوکیشن افسر نے ضلعی مجسٹریٹ کو ایک خط لکھ کر اطلاع دی تھی کہ ہفتہ کی صبح 7 بجے دواری کھال علاقہ کے تھانگر گاؤں میں ایک طلبا پر شیر نے حملہ کر اسے زخمی کر دیا تھا۔