پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

اسکول میں تباہی کیسے مچی؟ خوفناک لمحے کی وائرل ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

مسی سپی: امریکی ریاست مسی سپی کے ایک اسکول میں طوفان نے تباہی مچائی، جس کی فوٹیج سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی وائرل ہو گئی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج سامنے آئی ہے، جو مسی سپی کے ایک ہائی اسکول میں خوف ناک طوفان سے ہونے والی تباہی پر مبنی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکول میں کس طرح تباہی مچی، نیوز رپورٹس کے مطابق ریاست مسی سپی اور الاباما میں اس طوفان سے کم از کم 26 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس تباہ کن طوفان نے جمعہ کی رات ایک اور مقام پر جانے سے پہلے ہائی اسکول کو تہ و بالا کر کے رکھ دیا تھا، آن لائن شیئر کی گئی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طوفان نے اسکول کو اپنی لپیٹ میں لے کر اسے سیکنڈوں میں تباہ و برباد کر دیا۔

جب طاقت ور بگولے نے اسکول کو لپیٹ میں لیا تو اس وقت بھی اسکول کی راہداری میں روشنیاں جلتی رہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے طوفان سے متاثرہ علاقوں کے لیے وفاقی ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں