جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

ویڈیو: جنگل میں سیاحوں پر اچانک درخت آگرا، ہلاکتیں

اشتہار

حیرت انگیز

بالی کے مشہور جنگل میں سیاحوں پر اچانک درخت آگرا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

یہ واقعہ مشہور جنگل میں پیش آیا جو اپنے پرسکون ماحول کے لیے جانا جاتا ہے۔

- Advertisement -

متاثرین کی شناخت فرانس اور جنوبی کوریا کے سیاحوں کے طور پر کی گئی جبکہ ایک اور جنوبی کوریائی خاتون کو شدید چوٹیں آئیں ہیں اور اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے۔

ویڈیو جس میں افراتفری کے لمحے کو دکھایا گیا ہے، فوٹیج میں زائرین کو بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ اونچا درخت راستے پر گرا۔ سیاحوں میں ایک چھوٹا بچہ بھی شامل تھا۔

بالی پوسٹ کے مطابق عبود پولیس کے سربراہ گسٹی نیومن سبرسانا نے کہا کہ ان کی ٹیم نے واقعے کے بعد علاقے کو خالی کرالیا۔ دریں اثنا حکام وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں